Bahl Desktop Logo Ur
جناب عدنان آفریدی
نامزد ڈائریکٹر۔ این آئی ٹی ایل

جناب عدنان آفریدی نے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی، یو ایس اے سے قانون میں جیوریس ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ انہوں نے فروری 2019 میں نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (NITL) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا۔ جناب آفریدی کے پاس بلیو چپ کمپنیز، پبلک سیکٹر اور اسٹارٹ اپ کے چینج مینجمنٹ ، کاروباری تبدیلیوں ، ان میں جدت لانے اور ان کے منافع میں اضافہ کرنے کا 28 سال سے زیادہ کا بین الاقوامی تجربہ ہے۔آپ اپنے کریئر کے دوران مالیاتی خدمات ( فنانشل سروسز) اور کیپٹل مارکیٹس میں اعلی ٰ عہدوں پر فائض رہے ۔ آپ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر، اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے سی ای او، نیشنل کلیئرنگ کارپوریشن آف پاکستان (NCCPL) کے چیئرمین کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (CDC) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے کے علاوہ SECP پالیسی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ وہ پاکستان میں کئی معروف اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر NITL نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ دی کڈنی سینٹر پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز میں وائس چیئرمین اور شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ ممبر کے طور پر بھی خدمات پیش کررہے ہیں ۔آپ اولڈ گرامریئنز سوسائٹی کے سابق صدر اور ینگ پریزیڈنٹز آرگنائزیشن (YPO) کے بورڈ ممبر بھی تھے اور فی الحال ینگ پریزیڈنٹز آرگنائزیشن (YPO) ۔ گولڈ پاکستان کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے اپریل 2019 میں NITL کی طرف سے نامزد ہونے کے بعد بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

جناب ارشد نصر
ڈائریکٹر

جناب ارشد ناصر نے 2005 سے 2008 تک آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دیں۔آپ کی نگرانی میں، OGDCL نے کامیابی کے ساتھ گلوبل ڈپازٹری رسیپٹ (GDR) کا اجراء کیا اور اس کا اندراج لندن اسٹاک ایکسچینج میں کیا گیا۔ نصر صاحب نے اس سے قبل 1998 سے 2004 تک کالٹیکس آئل (شیورون) پاکستان لمیٹڈ کے کنٹری چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں،جو کہ پاکستان میں کالٹیکس آئل کی قیادت کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔آپ 36 سال کی سروس کے بعد کمپنی سے ریٹائر ہوئے۔ آپ نے اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور 40 سال سے زائد پر محیط ایک وسیع بین الاقوامی کارپوریٹ کیریئر میں فنکشنل اور مینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ نصر صاحب نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL)، کالٹیکس آئل (شیورون) پاکستان لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن پاکستان لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PIDC)، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ(PRL)، ماری گیس کمپنی، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان، اور پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیں ۔ اس وقت آپ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے بورڈ میں بھی ہیں۔ آپ نے مارچ 2016 میں بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

جناب محمد رفیق الدین مہکاری
ڈائریکٹر

جناب محمد رفیق الدین مہکاری بیچلر ڈگری کے حامل ہیں اور بین الاقوامی اور ملکی بینکاری میں 43 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ جناب مہکاری نے جون 2008 سے مئی 2013 تک عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ تمام بینکاری کی تمام جہتوں بشمول آپریشنز، کریڈٹ، ٹریژری، غیر ملکی زرمبادلہ، فنڈ کا نظم ونسق اور سرمایہ کاری بینکاری میں ہرطرح کا اور ہمہ گیر تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے عسکری انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، 1- لنک لمیٹڈ، اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔ جناب مہکاری اس وقت امداد فاؤنڈیشن، انفاق فاؤنڈیشن اور سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف سوشل سروسز کے گورننگ بورڈ کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے جون 2022 میں بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔