Bahl Desktop Logo Ur

آپ کا بینک کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو بھرپورانداز سے پورا کرتا ہے اور ان نمایاں سر گرمیوں میں درج ذیل شامل ہے :

  • عطیات اور خیراتی اداروں کے ذریعے سال کے دوران 771.23 ملین روپے سماجی وتعلیمی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے صرف کرنا

  • غیر ضروری روشنی کو محدود کر کے ، تمباکو کنٹرول کے قانون اور "نو اسموکنگ زون" کے نفاذ سے توانائی ، ماحولیاتی اور پیشہ ورانہ تحفظ کی فراہمی یقینی بنانا

  • کاروباری اخلاقیات اور انسداد بدعنوانی کے لئے اقدامات اٹھانا اس ضمن میں تمام ممبران بینک کے "ضابطہ اخلاق" اور "انسداد رشوت ستانی اور بدعنوانی کی پالیسی" کی تعمیل کریں گے

  • صارفین کے تحفظ کے لئے بینک پروڈکٹس اور خدمات پر لاگو ہونے والے چارجز جو شیڈول آف چارجز کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرنا

  • عملے کے ساتھ افہام و تفہیم کے تعلقات رکھنا اور ان کیلئے رسمی تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرنا تاکہ آگے بڑھنے کیلئے یکساں مواقع میسر آسکیں

  • شفاف طریقہ کار کے ذریعے ملازمت دینا ، اس بات کا خیال رکھنا یہ ملازمت مذہب، ذات پات، زبان اور وغیرہ کی تفریق کے بغیر دی جائے گی اور خصوصی افراد سے کوئی تعب نہیں کیا جائے گا

  • بینک کے برانچ نیٹ ورک کو دیہی علاقوں تک پھیلانااس کے سبب دیہی علاقے ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں

  • سال کے دوران بینک نے حکومت پاکستان کو 20.11 بلین روپے براہ راست ٹیکس کی مد میں ادا کیے گئے۔ مزید یہ کہ ودہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سروسز پر سیلز ٹیکس کی مد میں بینک نے 29.78 بلین کی کٹوتی/ کلیکشن کی ہے اور اسے حکومت پاکستان/صوبائی حکومتوں کو ادا کر کے قومی خزانے میں اضافہ کیا ہے