Bahl Desktop Logo Ur

اندرون و بیرون ملک تجارت کا عمل انتہائی پیچیدہ ہے جس میں کئی طرح کے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ہم ٹریڈ فنانس کیلئے کلائنٹ کی تجارتی ویلیو چین کو ہر مرحلے پر غیر ملکی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے تیز، موثر، قابل اعتماد اور جامع حل دینے کی خدمات فراہم کرتے ہیں ۔

ٹریڈ سروس

بینک الحبیب لمیٹڈ ابتداء سے ہی اپنے صارفین کو ٹریڈ فنانس کے سلسلے میں پیشہ ورانہ مہارتوں اور تجربات کی روشنی میں خدمات پیش کر رہا ہے ۔ یہ پاکستان کےمعروف تجارتی مالیاتی بینکوں میں سے ایک ہے۔ بینک اپنے اندرون و بیرون ملک دفاتر کے نیٹ ورک کے علاوہ معاون بینکوں کے عالمی نیٹ ورک می بھی اپنی پہچان رکھتا ہے ۔ نیز بینک بھر پور حکمت عملی کے تحت اپنے صارفین کی قومی، علاقائی اور عالمی تجارتی مالیاتی ضروریات کوبہترین انداز سے پورا کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔

بینک تجارتی مالیاتی خدمات کی ایک پوری رینج فراہم کرتا ہے جس میں درآمدی اور برآمدی سرگرمیاں جیسے کہ لیٹر آف کریڈٹ کا اجراء ، برآمدی دستاویزات کی خریداری، ضمانتو ں کی فراہمی اورتجارتی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دیگر معاون خدمات کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں ۔

تعاون

ہم آپ کو بیرون ملک محفوظ اور مؤثر طریقے سے کم لاگت کے ساتھ تجارت کرنےیا کاروبار کے پھیلائو میں مدد دیتے ہیں۔ ہم درآمدی اور برآمدی کاروباروں کیلئے ضمانتوں، عالمی ادائیگیوں، تجارتی فنانس اور غیر ملکی زرمبادلہ تک رسائی کی خدمات پیش کرتے ہیں۔ نیز ہم ماہرانہ تکنیکی معاونت سے آپ کو بین الاقوامی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے مکمل تعاون بھی فراہم کرتے ہیں ۔

درآمدات

  • امپورٹ لیٹر آف کریڈٹ کا انتظام (اندرون و بیرون ملک )
  • درآمدی کلکشن
  • درآمدی کنٹر یکٹ کی رجسٹر یشن
  • اوپن اکائونٹس سے منتقلی
  • در آمد کیلئے پیشگی ادائیگیاں
  • ایف ٹی آر، ایف آئی ایم، ایف سی آئی ایف وغیرہ کے ذریعے درآمد کنندگان کو مالی اعانت کی فراہمی

برآمدات

  • مشورہ اورتصدیق برائے برآمدی ایل سی
  • ایل سیزکے تحت پیش کردہ دستاویزات (FDBP)کی خریداری
  • ڈاکیو مینٹر ی کلکشن
  • برآمد کنندگان کیلئے پری اور پوسٹ شپمنٹ کی فنانسنگ جیساکہ FEBP، FAPC، FAFB، FCEF وغیرہ
  • کنٹر یکٹ کی بنیاد پر جمع کرائے گئے دستاویزات پر کارروائی کے انتظامات کر نا تاکہ برآمدی بلوں کی آمدنی جمع کر نے کے طریقہ ء کار کا آغاز کیا جاسکے

تجارتی فنانسنگ/رعایت

  • بل پرچیز/گفت و شنید
  • غیر ملکی کرنسی بل میں رعایت
  • فارن کرنسی ایکسپورٹ فنانس
  • SBP ERF/IERF روپے پر رعایت
  • SBP ERF/IERF فنانسنگ
  • پیکنگ کریڈٹ کے عوض فنانسنگ (اپنے ذرائع سے)
  • غیر ملکی بلوں کے عوض فنانسنگ (اپنے ذرائع سے )
  • امپورٹڈ مر چنڈائزڈ کے عوض فنانسنگ
  • ٹرسٹ رسید کے عوض فنانسنگ
  • غیر ملکی کرنسی امپورٹ فنانس
  • عارضی اقتصادی ری فنانس کی سہولت (TERF)
  • طویل المدتی فنانس کی سہولت (LTFF)

خصوصی خدمات

  • اسٹیٹ بینک کے ضوابط کے مطابق امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹرانزیکشنز کے لیے فارورڈز کنٹریکٹس کی بکنگ
  • رعایت برائے لیٹرز آف گارنٹی

دیگر فارن ایکسچینج سروسز

  • اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج سرکلرز اور ایف ای مینوئل کے مطابق مختلف زمروں میں اندرونی اور بیرونی ترسیلات
  • SBP فارن ایکسچینج سرکلرز اور FE مینوئل کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترسیلات
  • ایس بی پی فارن ایکسچینج سرکلرز اور ایف ای مینول کے مطابق بیرون ملک ایکویٹی کیلئے سرمایہ کاری
  • اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج سرکلرز اور ایف ای مینوئل کے مطابق غیر ملکی کرنسی میں قرضہ جات

تمام FX اور تجارتی خدمات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے موجودہ لاگو ضوابط کےتحت فراہم کی جارہی ہیں ۔ کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے برائے مہربانی اپنی BAHL برانچ سے رابطہ کریں۔

Trade Services

ملکی اور غیر ملکی گارنٹی

  • معاون بینکوں کی جوابی ضمانتوں کے عوض ضمانتوں کا اجراء
  • ہمارے مقررین اور ہماری جوابی ضمانتو ں کے ذریعے ہی ضمانتیں (SBLCs، پرفارمنس بانڈز، بِڈ بانڈز اور ایڈوانس پیمنٹ گارنٹیز وغیرہ) جاری کی جائیں گی ۔

Env
ای میل کریں

info@bankalhabib.com

Helpline
ہیلپ لائن

(021) 111-014-014

Nearestbranch
قریبی برانچ
برانچ لوکیٹر