Bahl Desktop Logo Ur

پی ایس ڈبلیو (پاکستان سنگل ونڈو)

پی ایس ڈبلیو (پاکستان سنگل ونڈو) ایک نیا تجارتی نظام ہے ، جس کے ذریعےتجارت اور نقل و حمل میں شامل افراد کو درآمد ، برآمد اور ٹرانزٹ سے متعلق تمام ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معیاری معلومات اور دستاویزات داخل کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہیں۔

یوزر گائیڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پی ایس ڈبلیو کی رجسٹریشن کا طریقہ

پی ایس ڈبلیو کی رجسٹریشن کے آغاز کیلئے سب سے پہلے آپ کو پی ایس ڈبلیو کی ویب سائٹ https://www.psw.gov.pk/ وزٹ کرنی ہو گی اور پھر رجسٹریشن کیلئے منسلک گائیڈ لائنز پرمرحلہ وار عمل کرنا ہو گا۔

پی ایس ڈبلیو رجسٹریشن کا طریقہ کار

1
اپنا انٹر نیٹ براؤزر استعمال کرتے ہوئے سبسکرپشن کیلئے www.psw.gov.pk جائیں۔ سبسکرپشن بٹن پر کلک کریں۔
2
تصدیق کیلئے، براہِ مہر بانی مندرجہ ذیل فراہم کریں: سی این آئی سی، این ٹی این، ایس ای سی پی نمبر، موبائل فون نمبر اور اپنا ای میل۔
3
پیمنٹ سلپ آئی ڈی (پی ایس آئی ڈی) کے ذریعے ون ٹائم نا قابلِ واپسی سبسکرپشن فیس جمع کرائیں
4
ون ٹائم پاس ورڈ(او ٹی پی) استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس کی تصدیق کریں
5
بائیو میٹرک تصدیق کیلئے اپنے قریبی نادراای۔ سہولت فرنچائز تشریف لے جائیں
6
اپنے ای میل پر موصول ہونے والے لنک سے اپنی آئی ڈی/ پاس ورڈ بنائیں