Bahl Desktop Logo Ur

تعارف

بینک الحبیب، آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بینک بینک الحبیب، پاکستان اوریجن کارڈ(POC)کے حامل غیر رہائشی پاکستانیوں (NRPs) اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پیش کرتا ہے تاکہ وہ ایک آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بینک الحبیب میں اپنے اکاؤنٹ کھول اور مینیج کرسکیں۔ اس پروڈکٹ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک ایسا آسان، محفوظ اور با سہولت آن لائن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا موقع ملے گا۔ جس کے ذریعے انھیں بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی ادائیگیاں، سرمایہ کاری اور بینکاری کی مختلف سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پروڈکٹ کی خصوصیات

مفت ای۔اسٹیٹمنٹس
چیک بُک کی سہولت
ڈیبٹ کارڈ کی سہولت ( صرف پاکستانی روپے کے اکاؤنٹس کے لیے )
پاکستانی روپے اور فارن کرنسی میں دستیاب
نیٹ بینکنگ اور الحبیب موبائل کے لئے مفت رجسٹریشن
ابتدائی ڈپازٹ یا کم سے کم بیلنس کی کوئی شرط نہیں
اکاؤنٹ کھولنے، بند کرنے اور مینیج کرنے پر کوئی معاوضہ نہیں
روشن ڈیجیٹل یونٹ (RDU) کیلئے مخصوص عملے کی24/7 دستیابی
روایتی اور اسلامک بینکنگ دونوں میں،کرنٹ اور سیونگز اکاؤنٹ کی صورت میں دستیاب
منظور شدہ سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی رقم کی حد تک مقامی کریڈٹ کی اجازت
سرمایہ کاری کے مختلف طریقوں مثلاََ ٹی ڈی آر بکنگ،میوچل فنڈز، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع۔
اکاؤنٹ ہولڈر خود اور دیگر باضابطہ سوئفٹ اور ہوم ترسیلات کے چینلز کے ذریعے غیر ملکی اندرونی ترسیلات سے اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہے
رقم کی بین الاقوامی طور پر منتقلی
مشترکہ اکاؤنٹ میں بھی دستیاب
مفت انشورنس کی سہولت
سیونگ اکاؤنٹس پر ماہانہ منافع کی ادائیگی
عالمی سطح پر مفت ویلکم پیک کی ترسیل
زکوة کی کوئی کٹوتی نہیں

اہم حقائق کی شیٹ

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی فیس اور چارجز کے بارے میں مزید جاننے کیلئےنیچے کلک کر کے تفصیلی کے ایف ایس ڈاون لوڈ کریں.

ڈاون لوڈ کرنٹ کے ایف ایس ڈاون لوڈ سیونگ کے ایف ایس

مفت بیمہء زندگی اور معذوری کی انشورنس کوریج

    • صارف کے اکاؤنٹ میں 90دن کے اوسط بیلنس کی بنیاد پر دعویٰ شدہ رقم قابلِ ادائیگی ہو گی
    • نیا اکاؤنٹ کھولنے کیلئے 90دن بعد اہل ہوں گے
    • حادثاتی موت پر زیادہ سے زیادہ ادائیگی20لاکھ پاکستانی روپے
    • قدرتی موت/ مستقل معذوری پر زیادہ سے زیادہ ادائیگی 10لاکھ پاکستانی روپے
    • مشترکہ اکاؤنٹ کی صورت میں کسی بھی ایک اکاؤنٹ ہولڈر کی کوریج کی جائے گی
    • عمر کی حد:18سے60سال

کوریج کی بنیاد

ہر ممبر کی ا نشورنس کوریج ،آخری 90دنوں کے اوسط بیلنس کے مساوی ہو گی۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی زیادہ سے زیادہ حد2,000,000/-روپے ہے، جو انشورنس کمپنی کو فراہم کردہ90دن کے اوسط بیلنس کی بنیاد پر ہو گی اور جو انٹر بینک ڈالر ایکسچینج کی شرح کے حساب سے پاکستانی روپے کے مساوی ہو گی۔

الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ

  • بنیادی معلومات فراہم کریں۔
  • اپنے ای میل پتے پر موصول شدہ او ٹی پی درج کریں اور اکاؤنٹ کھولنے کیلئے درکار معلومات فراہم کریں۔
  • ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں: فارن کرنسی اکاؤنٹ یا پاک روپیہ اکاؤنٹ۔
  • "مطلوبہ دستاویزات'' میں مطلوبہ دستاویزات اور لائیو فوٹو اپ لوڈ کریں۔
  • فراہم کردہ ای میل پر حوالہ نمبر(ریفرنس نمبر) کے ذریعے تصدیق حاصل کریں۔
  • اکاؤنٹ کھولنے کی توثیق ای میل کے ذریعے 2 کاروباری دنوں میں کی جائے گی۔

مطلوبہ دستاویزات

الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے لئے درج ذیل اسکین شدہ دستاویزات درکار ہیں:

  • صارف کا CNIC / SNIC / NICOP / POC
  • صارف کا پاسپورٹ (پہلے 2 صفحات، پاکستانی اور / یا دوسرے ملک کا غیر ملکی / پاسپورٹ)
  • دستخط کانمونہ (ایک سفید صفحے پر اسکین شدہ)
  • این آر پی اسٹیٹس کا ثبوت (جیسے پی او سی کی کاپی، ویزہ اینٹری / اخراج کی مہریں وغیرہ)
  • پیشے کا ثبوت اورآمدنی / رقم کا ذریعہ (مثال کے طور پر: تنخواہ دار افراد کے لئے؛ایمپلائمنٹ لیٹر، تنخواہ کی سلپ یا بینک کا اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ اور کاروباری افراد کے لئے؛ بزنس رجسٹریشن کی دستاویز، بزنس لیٹر ہیڈ یا بینک کا اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ وغیرہ)
  • لائیو فوٹوگراف

آغاز سے قبل

  • اکاؤنٹ کھولنے کے فارم کو پُر کرنے میں تقریباََ10سے 15 منٹ لگیں گے۔
  • مطلوبہ دستاویزات ایک جگہ اکٹھی کرنے کے بعد آپ کو ان کو اسکین اوراپ لوڈ کرنا ہو گا۔
  • ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ مصنوعات سے واقف ہونے کے لئے اکثر پوچھے جانے والے پڑھیں۔
  • آپ کو ویب کیم کی بھی ضرورت ہوگی تاکہ آپ کی لائیو فوٹو بنائی جاسکے۔
  • اگر آپ کو کسی بھی موقع پر کسی بھی قسم کی رہنمائی کی ضرورت ہو تو آپ لائیو چیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
  • تمام معلومات دینا لازمی ہے۔
  • آپ کو آگے بڑھنے کے لئے اعلامیہ کو تسلیم کرنا ہو گا۔

الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ٹیوٹوریل

سنگلی اکاؤنٹ ٹیوٹوریل

مشترکہ اکاؤنٹ ٹیوٹوریل

الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ صارف کی رہنمائی کا کتابچہ ( یوزر گائیڈ )

براہِ مہر بانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے طریقہ کار کیلئے رہنمائی کا کتابچہ ڈاؤن لوڈ کریں

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیا ہے؟

    یہ دنیا بھر سے ڈیجیٹل طور پر اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت کے ساتھ غیر رہائشی پاکستانیوں کے لئے ایک انفرادی اکاؤنٹ ہے۔

  • غیر رہائشی پاکستانی اور ملازمین یا بیرون ِملک تعینات وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے اہلکار۔ ٹیکس سال کے لئے ایک فردغیر رہائشی فرد ہوگا * اگر فرد پاکستان سے باہر کسی مدت کے لئے، یا اس مدت کے لئے، جس میں مجموعی طور پر، ٹیکس سال (جولائی تا جون) میں 183 دن یا اس سے زیادہ کی مدت ہو یا ٹیکس سال میں مجموعی طور پر 120 یا اس سے زیادہ کی مدت کے لئے پاکستان سے باہر ہے اور، ٹیکس سال سے پہلے کے چار سالوں میں، کچھ عرصے کے لئے، یا مجموعی طور پر، 365 دن یا اس سے زیادہ مدت کے لئے پاکستان سے باہر رہا ہے۔ * انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کے تحت کوئی بھی شخص جو ان معیارات پر پورا نہیں اترتا ہے اسے رہائشی فرد سمجھا جائے گا۔

  • بینک الحبیب کی آفیشل ویب سائٹ (www.bankalhabib.com) وزٹ کریں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ویب پیج پر کلک کریں۔ آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا فارم پُر کریں، اسکین شدہ دستاویزات کو اپ لوڈ کریں، لائیوفوٹو لیں، شرائط و ضوابط اور معاہدے پر رضا مندی دیں۔ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے درکار معلومات کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر، آپ کو تصدیقی ای میل موصول ہوگا۔

  • انفرادی طور پر کرنٹ اور سیونگز اکاؤنٹس انفرادی اور مشترکہ زمرے میں پیش کیے جاتے ہیں۔ غیر رہائشی پاکستانی دوسرے رہائشیوں / غیر رہائشیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ تاہم، ان اکاؤنٹس کو غیر رہائشی اکاؤنٹ تصور کیا جائے گا۔

  • یہ اکاؤنٹ پاکستانی روپے اور فارن کرنسی میں دستیاب ہے (امریکی ڈالر، گریٹ بریٹن پاؤنڈز، یورو)

  • جی ہاں، اکاؤنٹ اسلا مک بینکنگ میں بھی پیش کیا جارہا ہے۔

    • نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری
    • حکومتِ پاکستان کی رجسٹرڈ ڈ یٹ سیکیوریٹیز (سی ڈی این ایس سیکیورٹیز سمیت ٹی بلز، پی آئی بی، سکوک اور حکومت کی دیگر رجسٹرڈ ڈیٹ سیکیوریٹیز)
    • پاکستان میں اسٹاک ایکسچینجزمیں بیان کردہ حصص
    • ۔ رہائشی اور تجارتی رئیل اسٹیٹ۔
    • بینک الحبیب کی معیادی / نفع بخش مصنوعات
  • پاکستانی روپیہ اکاؤنٹس پر، چیک بک اور بین الاقوامی سطح پر قبول شدہ ڈیبٹ کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ فارن کرنسی اکاؤنٹس پر، صرف چیک بک پیش دی جائے گی۔

  • اسٹیٹ بینک کے قواعد و ضوابط اور بینک کی پالیسی کے مطابق اگر تمام دستاویزات مکمل ہوں اور اکاؤنٹ کھولنے کی ضروریات پوری ہوجائیں تو، اکاؤنٹ کھلنے میں دو کاروباری دن لگیں گے۔

  • اکاؤنٹ کھولنے کی توثیق صارف کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر بھیجی جائے گی۔

  • جی ہاں، اکاؤنٹ میں فنڈز قابلِ واپسی ہیں۔

  • بینک اکاؤنٹ میں بینکاری چینلز سے بیرون ملک سے موصولہ ترسیلات زر کے ذریعے رقم جمع کرائی جا سکتی ہے۔ آپ کی آسانی اور سہولت کے لئے ترسیلات بینک الحبیب کے کورسپونڈنٹ بینکوں یا ہوم ریمیٹنس چینلز کے ذریعے بھیجی جاسکتی ہیں۔

  • ڈپازٹس
    آر ڈی اے کے ذخائر سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے

    آر ڈی اے کے ذخائر پر حاصل شدہ منافع ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ آر ڈی اے کے ذخائر پر منافع کے مقابلہ میں کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں کٹایا جائے گا

    فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) سے استثنیٰ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    لین دین
    NRPs کے ذریعہ نقد رقم نکلوانے یا اکاؤنٹ میں اکاؤنٹ کی منتقلی پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں

  • جی ہاں، صارف ایک وقت میں ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کھول کرسکتا ہے۔

  • الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے لئے درج ذیل اسکین شدہ دستاویزات کی درکار ہیں:

    • صارف کا CNIC / SNIC / NICOP / POC
    • صارف کا پاسپورٹ (پہلے 2 صفحات، پاکستانی اور / یا دوسرے ملک کا غیر ملکی / پاسپورٹ)
    • ۔ دستخط کانمونہ (ایک سفید صفحے پر اسکین شدہ)
    • این آر پی اسٹیٹس کا ثبوت (جیسے پی او سی کی کاپی، ویزہ اینٹری / اخراج کی مہریں وغیرہ)
    • پیشے کا ثبوت اورآمدنی / رقم کا ذریعہ (مثال کے طور پر: تنخواہ دار افراد کے لئے؛ایمپلائمنٹ لیٹر، تنخواہ کی سلپ یا بینک کا اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ اور کاروباری افراد کے لئے؛ بزنس رجسٹریشن کی دستاویز، بزنس لیٹر ہیڈ یا بینک کا اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ وغیرہ)
    • ۔ لائیو فوٹوگراف
  • کسٹمر بینک سے اس کے 24/7 کال سینٹر نمبر پر +92 (21) 111-014-014 پر رابطہ کرسکتا ہے یا روشن ڈیجیٹل یونٹ کو RDA@bankalhabib.com پر ای میل کرسکتا ہے۔

  • پاکستان میں فنڈز کی منتقلی، ان کے اہل خانہ کے لئے ادائیگیوں، ای کامرس اور دیگر ادائیگیوں سمیت اکاؤنٹ کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

  • کریڈٹ:

    • بینکنگ چینلز کے ذریعے بیرون ملک سے وصول کردہ ترسیلات زر۔
    • ۔ اکاؤنٹ ہولڈرز کے اپنے فارن کرنسی ویلیو اکاؤنٹ (FCVA) اور دیگر NRP روپی ویلیو اکاؤنٹ (NRVA) سے بینک الحبیب میں فنڈز کی منتقلی
    • ۔ غیر منقولہ سرمایہ کاری اکاؤنٹ سے کی جانے والی منظور شدہ سرمایہ کاری کا منافع۔
    • اکاؤنٹ میں کسی غلط ڈیبٹ کے بعد رقم کی واپسی۔

    ڈیبٹ:

    • پاکستان سے باہر ترسیلات اور ادائیگی۔
    • گورنمنٹ سیکیوریٹیز، میوچل فنڈز، نیا پاکستان سریٹیفیکیٹس،پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری۔
    • اندرون ملک پورے پاکستان میں ادائیگی اور فنڈز کی منتقلی صرف پاکستان میں (صرف پاکستانی روپے میں ہوگی)
    • قابلِ اطلاق سرکاری ٹیکسوں / ڈیوٹیوں وغیرہ کے بدلے، بینک چارجز اور کریڈٹ کے کسی غلط اندراج کے بعد رقم کی واپسی
    • جی ہاں، پاکستانی روپی اکاؤنٹ میں انٹر نیٹ بینکنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
    • فارن کرنسی اکاؤنٹس کیلئے، اکاؤنٹ میں صرف رقم دیکھنے کی سہولت موجود ہے۔
  • جی نہیں، رقم صرف پاکستان سے باہر ہی سے بھیجی جاسکتی ہے یا ایک ہی شخص کے زیر ِملکیت دو NRP اکاؤنٹس کے مابین رقوم منتقل کی جاسکتی ہیں۔

    • ۔ تازہ ترین سیلری سرٹیفیکیٹ / سیلری سلِپ/پیمنٹ سلپ / اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ (کوئی بھی)
    • آجرکا / ایمپلائمنٹ سر ٹیفیکیٹ، یا ملازمت کا معاہدہ، یا آجر کا خط (کوئی بھی)
    • یا اقامہ جس میں پیشے / ملازمت کی تفصیلات / ورک پرمٹ ہو
    • پیشے سے متعلق کوئی دوسرا دستاویزی ثبوت
    • یا دستاویز جس میں متعلقہ آمدنی کا ذریعہ موجود ہو مثلاََبینک اسٹیٹمنٹ
    • دستاویز جس میں متعلقہ آمدنی کا ذریعہ موجود ہو۔ ٹیکس ریٹرن، کام یا بینک اسٹیٹمنٹ کے عوض ادائیگی کی وصولی (اگر ٹیکس ریٹرن قابلِ اطلاق / فراہم نہیں کیا گیا ہو)۔
    • کاروبار کا ثبوت (کاروبار / پروپرائٹر لیٹر ہیڈ یا سیلف ایمپلائمنٹ کا کوئی دوسرا ثبوت (جیسے وکیل / ڈاکٹر / کنسلٹنٹ / فری لانسرز / گروسری اسٹور / میڈیکل اسٹور / لیبر ورک وغیرہ)
    • بزنس رجسٹریشن / لائسنس نمبر
    • ۔ بینیفشئیل اونر کے فنڈ کی تفصیلات۔
    • ذرائع آمدنی/رقم کا کوئی دوسرا ثبوت (جیسے موروثی جائیداد وغیرہ)
    • طالبعلم ہونے کا کوئی ثبوت (تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کا طلباء شناختی کارڈ / رجسٹریشن کارڈ / وغیرہ)
    • آمدنی / رقم مہیا کرنے والوں کی تفصیلات (جیسے خاندان کا فرد / سر پرست /اسٹیپنٹ/ سماجی معاونت وغیرہ)
    • ریٹائرمنٹ سرٹیفیکیٹ یا ریٹائرمنٹ کا کوئی دوسرا ثبوت
    • اختتامی فوائد / پنشن بک وغیرہ کا ثبوت
    • ٹیکس ریٹرن یا بینک اسٹیٹمنٹ (اگر ٹیکس ریٹرن قابل اطلاق / فراہم نہیں ہے)
    • اس کے گھریلو خاتون ہونے کی حیثیت کے بارے میں صارف کی جانب سے بیان
    • بینیفیشئل اونر کا ذریعہء آمدنی مثلاََ ٹیکس گوشوارہ / کاروبار / ملازمت کی تفصیلات / آمدنی کا ثبوت
    • رقم فراہم کرنے والے / بینیفیشئل اونر کی شناختی دستاویز کی کاپی (اگر دستیاب ہو)
  • الحبیب گیٹ وے ٹو ایکوئٹی مارکیٹس کے توسط سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے آپ درج ذیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    • ای میل: GEM-support@bankalhabib.com، RDA@bankalhabib.com
    • کال سینٹر # 021-111-014-014، GEM کے لئے 7 دبائیں
    • ۔ ڈائریکٹ لائنیں: 0092-2132465828, 0092-2132465831
  • صارف اپنے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس کے ذریعے بینک الحبیب کے مطلوبہ ٹی ڈی آر کی بکنگ کے لئے درج ذیل ای میل ایڈریس پر درخواست کرے گا: RDA@bankalhabib.com۔روشن ڈیجیٹل یونٹ (RDA) کا عمل ہر صارف کو اس کی مطلوبہ ٹی ڈی آر کی بکنگ میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

  • جی نہیں، زکوٰۃ کی وصولی اور رقم کی واپسی کے قواعد1981 کے اصول 24-Aسمیت زکوٰ ۃ اور عشر آرڈیننس 1980 کے سیکشن3(1)(a)(b) کے تحت،آر ڈی اے پر زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی کے اصول کا اطلاق نہیں ہوتا ہے( ایف سی وی اے اور این آر وی اے دونوں پر)۔

  • مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہیں:

    • پاسپورٹ کی کاپی
    • شناختی دستاویزات کی کاپی
    • بینک کا اسٹیٹمنٹ
    • اسپتال کا وفات کا سرٹیفیکیٹ
    • حکومت کی مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ وفات کا سرٹیفیکیٹ
    • پولیس رپورٹ(حادثاتی موت کی صورت میں)
    • پوسٹ مارٹم/آٹوپسی رپورٹ(اگر انجام دیا گیا ہو)
    • معذوری سے متعلق مکمل طبی ریکارد، رپورٹس،علاج کی تفصیلات
  • سیریل نمبرچوٹوں کی تفصیلفیصد
    1دونوں ہاتھ ضائع ہونا یا کٹ جانا100%
    2ہاتھ اور ایک پیر ضائع ہونا100%
    3ٹانگ دو جگہ سیکٹی ہو یا پیر سے ران تک کٹا ہو یا ران تک کٹا ہو اور دوسرا پیر کٹا ہوا100%
    4بصارت سے محرومی اور دعویدار وہ امور انجام دینے کے قابل نہ رہے جس میں بصارت ضروری ہے۔100%
    5لقوے کی شدید صورت100%
    6مکمل بہرہ پن100%
  • Upon return to Pakistan an NRP would have two options:

    • (A) Continue to maintain RDA - in that case all privileges available in RDA would be available going forward to the extent of balance available in RDA or any investment done through it, that is the disinvestment proceeds can be received in RDA. The status of the account would remain repatriable. The customer would have liberty to use it domestically or internationally. However, no domestic funds would be allowed to be deposited in these.

      No further investments would be permissible through PKR RDA. For RDA in FCY, if the customer has assets abroad that have been declared with FBR these could be used to fund FCY RDA and invest in FCY GOP securities.

      Along with above, if customer receives domestic funds the customers would be required to have a resident rupee account and operate it accordingly.

    • (B) Change the status of RDA to resident. In case the customer chooses to convert its RDA into a resident account, the privileges especially that of repatriation attached to the account would not be available. However, the disinvestment proceeds of already invested funds could be received in the accounts. The account could be used freely as resident account.