Bahl Desktop Logo Ur

خدمات جو ہم پیش کرتے ہیں

اعلیٰ خدمات اور سلوشنز کی فراہمی ہمارے مشن کا حصہ ہے


جب صارفین کی زر نقد کی ترسیل (لیکویڈیٹی / کیش فلوز) کے مؤثر انداز میں بندوبست اوراس کے مطابق انہیں حل فراہم کرنے کی بات ہو، تو ہم اپنے صارفین کے ساتھ باہمی مشاورت کے دوران اُن کی مطلوبہ ضروریات پر مکمل طور پر گفت وشنید کرتے ہیں۔ہماری کیش مینجمنٹ پراڈکٹس اور سروسز کے سویٹ کا مقصد صارفین کی وصولیابیوں اور ادائیگیوں کو بہتر طریقے سے چلاتے ہوئے اپنی توجہ کو کاروباری اور آپریشنل پیچیدگیوں کی جانب راغب کرنا ہے


452 شہروں , قصبوں اور دنیا بھر کے شہروں میں اپنی 1140 سے زائد برانچز(بشمول سب برانچز اور اسلامک بینکنگ برانچز) کے ریئل ٹائم /آن لائن برانچ نیٹ ورک، مستحکم نظام اور تجربہ کار پراڈکٹ اسپیشلسٹس کے ساتھ،ہم صارفین کے ترسیل زر نقد(کیش فلوز) اور مالی امور (فنانشل آپریشنز) کو بہتر کرتے بنانے میں اہم اور مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں

کیش مینجمنٹ کے تحت درج ذیل پراڈکٹس اور سروسز دستیاب ہیں

جمع کرنا

  • کارپوریٹس، ایس ایم ای اور کمرشل کلائنٹس وغیرہ کے لیے کلیکشن سلوشنز
  • یوٹیلیٹی بلز کی وصولی کے انتظامات
  • F.Is سے ڈومیسٹک (LCY) کوریسپانڈنٹ بینکنگ سروسز
  • اسکول فیس کی وصولی کے انتظامات (بذریعہ برانچز اور آئی بینکنگ / اے ٹی ایمز)
  • عام افراد کے لیے اجرائی اسناد (ٹی ایف سی / آئی پی اوز/ رائٹس شیئرز کے انتظامات)
  • اے پی آئی بیسڈ کلیکشن سلوشنز

ادائیگیاں

  • ڈیویڈنڈ وارنٹس کی ادائیگی کے انتظامات (فزیکل وارنٹس / روایتی طریقہ کار)
  • الحبیب پیمنٹس سسٹم– ویب پر مبنی ورژن (انٹرا اورانٹر بینک ٹرانسفر دونوں کے لیے):
    • ای۔ ڈیویڈنڈ ادائیگیاں
    • تنخواہ کی تقسیم، وینڈرز/سپلائر اور دوسری روزانہ کی اور متواتر ادائیگیاں

رپورٹ/ MIS / اسٹیٹمنٹس آف اکاؤنٹ دیکھنا وغیرہ:

  • الحبیب پیمنٹس سسٹم– ویب پر مبنی ورژن:
    • اکاؤنٹس کے اسٹیٹمنٹ / لین دین کی سرگرمی (بشمول کلیکشن اکاؤنٹس) کو حقیقی وقت میں دیکھنا
    • اکاؤنٹس کے پ گزشتہ 6 ماہ کے اسٹیٹمنٹس کی دستیابی
    • اکاؤنٹس اسٹیٹمنٹس کو متعدد فارمیٹس میں ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار (بشمول MT940)
    • ادائیگی کی رپورٹس / MIS دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار

پیکیج شدہ سروس

الحبیب اسمارٹ اسکول بینکنگ سلوشن

ایک ایسی مکمل سہولت جس سے اسکول اور ساتھ ہی طلباء و اساتذہ کو فائدہ پہنچتا ہے

ہماری جانب سے پیش کردہ معاونت پر مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنی برانچ/ ریلیشن شپ منیجر سے رابطہ کریں یا ہمارے کیش مینجمنٹ ڈویژن سے فون نمبر پر رابطہ کریں021-32277061-65 (علاوہ 35) یا 021-32277232-39

Env
ای میل کریں

info@bankalhabib.com

Helpline
ہیلپ لائن

(021) 111-014-014

Nearestbranch
قریبی برانچ
برانچ لوکیٹر