بینک الحبیب، حکومتِ پاکستان کے تعاون اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت سے ایک قابلِ استعداد ہاؤسنگ فنانس اسکیم پیش کر رہا ہے۔اس اسکیم کے ذریعے آپ اپنا گھر حاصل کرنے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
یہ سہولت ہماری روایتی اور اسلامک بینکنگ برانچز کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔
تمام مرد و خواتین جن کے پاس درست شناختی کارڈ (CNIC) ہو۔
پہلی بار گھر خریدنے والے۔
جن کے نام پر کوئی اور رہائشی جائیداد موجود نہ ہو۔
گھر، فلیٹ یا اپارٹمنٹ کی خریداری
پہلے سے موجود پلاٹ پر گھر کی تعمیر
پلاٹ کی خریداری اور اس پر گھر کی تعمیر
تنخواہ دار افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 60 سال
خود کاروبار کرنے والے افراد / پیشہ ور افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 65 سال
*مدتِ فنانسنگ مکمل ہونے پر
زیادہ سے زیادہ 20 سال (جس میں 10 سال تک سبسڈی شامل ہے)
• قبل از وقت ادائیگی پر کوئی پابندی یا اضافی چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔
پراپرٹی انشورنس
فری لائف انشورنس
90:10 یعنی( 90فیصد فنانسنگ اور 10فیصد ایکویٹی)
پروسیسنگ چارجز لاگو نہیں ہوں گے تاہم، دستاویزات اور اسٹیمپنگ چارجز اصل لاگت کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔
پیمانہ | ہاؤسنگ یونٹ کا سائز |
---|---|
Tier 1 | 5مرلہ تک کا گھر |
Tier 2 | 1360اسکوئر فٹ فلیٹ / اپارٹمنٹ |
مارک اپ ریٹ درج ذیل ہے :
پیمانہ | اینڈ یوزر پرائسنگ (سبسڈی ریٹ ) | بینک پرائسنگ |
---|---|---|
Tier 1 | 5فیصد ( پہلے 10 سال ) | 1 سال KIBOR +3فیصد ( دس سال کے بعد ) |
Tier 2 | 8فیصد ( پہلے 10سال ) | 1 سال KIBOR +3فیصد ( دس سال کے بعد ) |
نوٹ: اگر فنانسنگ کی مدت 10 سال سے زیادہ ہو تو اوپر درج بینک کی قیمت (شرح) لاگو ہوگی۔
پیمانہ | فنانس کی رقم |
---|---|
Tier 1 | 2.0ملین پاکستانی روپے |
Tier 2 | 2.0ملین پاکستانی روپے اور 3.5ملین پاکستانی روپے تک |