بینک الحبیب اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے "پنک ربن" مہم کی بھر پور معاونت کر رہے ہیں ،یہ ایک قومی سطح کا پروگرام ہے جو بریسٹ کینسر سے آگاہی اور اس کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔ دنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ بریسٹ کینسر کے بارے میں معلومات عام کرنے اور بروقت تشخیص کے مختلف طریقوں کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے مخصوص ہے۔
ابتدائی تشخیص کی اہمیت:
پاکستان میں ایشیائی ممالک کے مقابلے میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے،تقریباً ہر 9 میں سے 1 خاتون اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر اس مرض میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے طبی ماہرین بروقت تشخیص پر زور دیتے ہیں، جو بریسٹ سیلف ایگزام، کلینیکل ایگزام اور میموگرام کے ذریعے ممکن ہے۔
اپنا معائنہ آج ہی کروانے کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹس کے متعلق جانیں ۔ مزید معلومات