خاندانی ترسیلات کا عالمی دن دنیا بھر میں تارکینِ وطن کے اس اہم کردار کو بین الاقوامی سطح پر سراہتا اور اُجاگر کرتا ہےجویہ لوگ اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کیلئے ادا کرتے ہیں۔ یہ دن اُس محنت و مشقت، قربانی اور سخاوت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہےجو دنیا بھر میں کام کرنے والے وطن میں رہنے والے اپنے پیاروں کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیتے ہیں اوراپنے آبائی ممالک کی پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ادا کرتے ہیں۔